حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 1289، ومسلم 932، من حديث مالك به] تفقه: ➊ میت کو نوحہ کرکے رونے والوں...
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 1289، ومسلم 932، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ میت کو نوحہ کرکے رونے والوں کی وجہ سے عذاب ہوتا ہے، مذکورہ بالا حدیث کو درج ذیل صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے بھی بیان کیا ہے:
◄ سیدنا ابوموسیٰ الاشعری رضی اللہ عنہ [سنن الترمذي: 1003، وقال: ”هذا حديث حسن غريب“ ابن ماجه: 1594، مسند أحمد 4/414 ح19716، وسنده حسن لذاته واللفظ له وصححه الحاكم 471/2]
◄ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ [سنن النسائي15/4 ح1850، وسنده حسن، ابن حبان، الاحسان: 3124 دوسرا نسخه: 3134]
◄ سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ [صحيح بخاري: 1291، صحيح مسلم: 933] نیز دیکھئے [نيل المقصود فى التعليق عليٰ سنن ابي داود مخطوط ص716 ح3129]
● معلوم ہوا کہ سیدنا ابن عمررضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نہ بھولے ہیں اور نہ انھیں غلطی لگی ہے بلکہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ جو شخص جاہلیت کی طرح رونے پیٹنے کے خلاف تھا اور اس سے منع کرتا تھا تو اس پر ایسا رونے پیٹنے کی وجہ سے کوئی عذاب نہیں ہوتا اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی بیان کردہ دلیل کا یہی مطلب ہے۔ جو شخص جاہلیت کی طرح روتا پیٹتا تھا اور اسے پسند کرتا تھا تو پھر اس پر رونے پیٹنے کی وجہ سے عذاب ہوتا ہے، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ وغیرہ کی بیان کردہ حدیث کا یہی مطلب ہے۔ نیز دیکھئے [صحيح بخاري قبل ح1284]
➋ علمائے حق کے درمیان بعض مسائل میں اختلاف ہوسکتا ہے۔
➌ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دوسری صحیح روایت میں آیا ہے کہ «إنما مرّ رسول الله صلى الله عليه وسلم علٰي قبر۔۔۔» رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو قبر کے پاس سے گزرے تھے۔ الخ [مسند أحمد 2/38 ح4959 وسنده صحيح، سنن ابي داود: 3129، سنن النسائي 4/17 ح1856]
معلوم ہوا کہ یہودیہ کے پاس سے گزرے کا مطلب یہودیہ کی قبر کے پاس سے گزرے تھے، ہے۔
➍ اگر کسی مسئلے میں دوسرے کی اصلاح مقصود ہو تو احسن انداز سے رد کرنا چاہئے۔
➎ کفار ومشرکین اور منافقین وغیرہ کو عذابِ قبر ہوتا ہے۔
➏ دوسرے مسلمان بھائیوں کے لئے ہمیشہ حسنِ ظن کا جذبہ رکھنا چاہئے۔

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 316