حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 172، ومسلم 279، من حديث مالك به] تفقه: ➊ سیدنا عبداللہ بن مغفل المزنی رضی...
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 172، ومسلم 279، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ سیدنا عبداللہ بن مغفل المزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي الإِنَاءِ، فَاغْسِلُوهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ، وَعَفِّرُوهُ الثَّامِنَةَ فِي التُّرَابِ» جب برتن میں کتا منہ ڈال دے تو اسے سات دفعہ دھو لو اور آٹھویں دفعہ مٹی سے مانجھو [صحيح مسلم: 280، دارالسلام:653]
➋ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب کسی برتن میں کتا منہ ڈالے تو برتن میں جو کچھ ہے اسے بہادو پھر اسے تین دفعہ دھولو۔ [سنن الدارقطني 66/1 ح 193، وسنده صحيح، شرح معاني الآثار للطحاوي 23/1]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے دوسری مشہور روایت میں ہے: اسے بہادو اور اس برتن کو سات دفعہ دھولو۔ [سنن الدارقطني 64/1 ح 180، وقال: ”صحیح موقوف“ وسنده صحيح]
◄ معلوم ہوا کہ تین دفعہ دھونے والا فتویٰ منسوخ ہے۔
➌ سيدنا عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ جس برتن میں کتا منہ ڈالے تو اسے سات دفعہ دھونا چاہئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه 173/1 ح 183، وسنده حسن لذاته، عبدالله العمري عن نافع: حسن الحديث]
➍ جدید دور کی سائنس سے ثابت ہوچکا ہے کہ برتن کو سات دفعہ دھونے اور مٹی سے مانجھنے سے کتے کے جراثیم بالکل ختم ہوجاتے ہیں۔

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 322