🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: نوٹ: (سند میں راوی قیس بن الربیع کوفی صدوق راوی ہیں، لیکن بوڑھاپے میں حافظہ میں تبدیلی...
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں راوی قیس بن الربیع کوفی صدوق راوی ہیں،
لیکن بوڑھاپے میں حافظہ میں تبدیلی آ گئی تھی،
اور ان کے بیٹے نے اُن کی کتاب میں وہ احادیث داخل کر دیں جو اُن کی روایت سے نہیں تھیں،
اور انہوں ان روایات کو بیان کیا،
اور ابوالنصر اسد ی بصری کو ابوزرعہ نے ثقہ کہا ہے،
اور امام بخاری کہتے ہیں کہ ابونصر کا سماع ابن عباس سے غیر معروف ہے (صحیح البخاري،
النکاح (5105) تہذیب الکمال: 34/343) اور حافظ ابن حجر ابونصر أسدی کو مجہول کہتے ہیں (التقریب)1؎۔


1؎:
یہ حدیث تحفۃ الأحوذی میں نہیں ہے،
نیز سنن ترمذی کے مکتبۃ المعارف والے نسخے میں بھی نہیں ہے،
جب کہ ضعیف سنن الترمذی میں یہ حدیث موجود ہے،
اور شیخ البانی نے إتحاف الخیرۃ المهرۃ 8/ 174) کا حوالہ دیا ہے،
واضح رہے کہ یہ حدیث عارضة الأحوذي شرح صحیح الترمذي لإبن العربي المالکي کے مطبوعہ نسخے بتحقیق جمال مرعشلی میں موجود ہے،
اور حاشہ میں یہ نوٹ ہے کہ مزی نے اس حدیث کو تحفة الأشراف میں نہیں ذکر کیا ہے،
اور یہ ترمذی کے دوسرے نسخوں میں موجود نہیں ہے 12 /141)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 3308