🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: معلوم ہوا کہ دعاء میں فائدہ ہے، اللہ کی مشیت کے مطابق اگر وہ قبول...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
معلوم ہوا کہ دعاء میں فائدہ ہے،
اللہ کی مشیت کے مطابق اگر وہ قبول ہو جاتی ہے تو جو چیز اس سے مانگی گئی ہے وہ مانگنے والے کو دی جاتی ہے اور اگر جب مشیت قبول نہ ہوئی تو اس کی مثل مستقبل میں پہنچنے والی کوئی مصیبت اس سے دور کی جاتی ہے،
یا پھر آخرت میں دعاء کی مثل رب العالمین مانگنے والے کو اجر عطا فرمائے گا،
لیکن اگر دعاء کسی گناہ کے لیے ہو یا صلہ رحمی کے خلاف ہو تو نہ تو قبول ہوتی ہے،
اور نہ ہی اس کا ثواب ملتا ہے،
اسی طرح دعاء کی قبولیت کے لیے یہ بھی شرط ہے کہ دعاء آدمی کے حسب حال ہو،
اس کی فطری حیثیت سے ماوراء نہ ہو جیسے کوئی غریب ہندی یہ دعاء کرے کہ اے اللہ مجھے امریکہ کا صدر بنا دے۔

نوٹ:
(سند میں ابن لھیعہ ضعیف،
اور ابوالزبیر مدلس ہیں،
لیکن شواہد کی بنا پر یہ حدیث حسن ہے)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 3381