🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: اے اللہ! تو اس کے بدلے میرے لیے اپنے پاس اجر وثواب لکھ لے، اور...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اے اللہ! تو اس کے بدلے میرے لیے اپنے پاس اجر وثواب لکھ لے،
اور اس کے عوض مجھ پر سے (گناہوں کا) بوجھ اتار دے اور اسے اپنے پاس (میرے لیے آخرت کا) ذخیرہ بنا دے،
اور اسے میرے لیے ایسے ہی قبول کر لے جس طرح تو نے اپنے بندے داود علیہ السلام کے لیے قبو ل کیا تھا۔

2؎:
اللہ کی طرف سے احکام ومسائل بتانے کے مختلف طریقے اختیار کیے گئے تھے،
ان میں سے ایک طریقہ یہ تھا کہ اللہ کسی صحابی کو خواب دکھاتا،
اس میں فرشتہ کوئی مسئلہ بتاتا اور وہ صحابی بیدار ہو کر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کرتا،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی تقریر (تصدیق) کر دیتے،
جیسے اذان میں ہوا تھا۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 3424