🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: جنت کو’’جنت‘‘ اس لیے کہتے ہیں کہ اس میں درخت ہی درخت ہیں، جنت کے...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
جنت کو”جنت“ اس لیے کہتے ہیں کہ اس میں درخت ہی درخت ہیں،
جنت کے معنی ہوتے ہی ”باغات“ ہیں تو پھر”خالی پڑی ہوئی ہے“ کا کیا مطلب؟ مطلب یہ ہے کہ اس کے درخت بندوں کے اعمال ہی کا ثمرہ ہیں،
اللہ کو اپنی غیب دانی سے یہ معلوم ہے کہ کون کون بندے اپنے اعمال کے بدلے جنت میں داخل ہوں گے،
سو اس نے ان کے اعمال کے بقدر وہاں درخت اگا دیئے ہیں،
یا اُگا دے گا،
اس لحاظ سے گویا جنت درختوں سے خالی ایک میدان ہے۔

2؎:
یعنی:
بندہ جتنی بار کلمات کو کہتا ہے،
اتنے ہی درخت پیدا ہوتے چلے جاتے ہیں۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 3462