الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: نماز کے اندر سے مراد ہے کہ آخری رکعت میں درود کے بعد اور سلام...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
نماز کے اندر سے مراد ہے کہ آخری رکعت میں درود کے بعد اور سلام سے پہلے نماز میں دعاء کا یہی محل ہے جس کے بارے میں اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ دعاء میں کوشش کرو۔
2؎:
یعنی:
پوری نماز سے فارغ ہو کر صرف سلام کرنا باقی رہ جائے،
یہ معنی اس لیے لینا ہو گا کہ اسی حدیث میں آ چکا ہے کہ پہلے شخص نے نماز کے اندر دعاء کی تھی اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا تھا کہ اس نے صلاۃ (درود) نہ بھیج کر جلدی کی،
نیز دعا اللہ سے قرب کے وقت زیادہ قبول ہوتی ہے اور بندہ سلام سے پہلے اللہ سے بنسبت سلام کے بعد زیادہ قریب ہوتا ہے،
ویسے سلام کے بعد بھی دعا کی جا سکتی ہے،
مگر شرط وہی ہے کہ پہلے حمدوثنا اور درود و سلام کا نذرانہ پیش کر لے۔

سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 3477