🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج : [سنن ابوداود 4691] تحقیق الحدیث : اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ (لیکن حدیث صحیح ہے۔) اسے...
تخریج:
[سنن ابوداود 4691]

تحقیق الحدیث:
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ (لیکن حدیث صحیح ہے۔)
اسے حاکم [85/1] اور دوسرے محدثین نے بھی بیان کیا ہے، لیکن اس کی سند منقطع ہے۔
ابوحازم سلمہ بن دینار نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے نہیں سنا۔ دیکھئے: تہذیب الکمال [431/7]
◈ (عبدالعزیز) ابن ابی حازم نے کہا:
«من حدّثك أن أبى سمع من أحد من أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم غير سهل بن سعد فقد كذب»
”جو شخص تجھے بتائے کہ میرے والد نے سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کے علاوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی صحابی سے سنا ہے تو اس نے جھوٹ کہا۔“ [تاريخ ابي زرعه الدمشقي: 1089 وسنده صحيح]
◈ المعجم الاوسط للطبرانی [114/5 ح 4217] میں اس کا ایک صحیح شاہد ہے۔
◈ حمید الطویل کی سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کے لئے دیکھئے: [اضواء المصابيح صفحه 318]
◈ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے قدریوں کے بارے میں فرمایا:
«أولٰئك مجوس هٰذه الأمة»
وہ اس امت کے مجوسی ہیں۔ [السنة لعبدالله بن أحمد: 958 وسنده حسن]
◈ امام بیہقی نے کتاب القدر [ح410] میں اس مفہوم کی روایت «سفيان (الثوري) عن عمر بن محمد عن نافع عن ابن عمر» کی سند سے بیان کر کے کہا: «هٰذا إسناد صحيح إلا أنه موقوف» !
اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح 107