🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: اس صحیح الإسناد و المتن حدیث سے بھی نہایت واضح معلوم ہو رہا ہے کہ...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس صحیح الإسناد و المتن حدیث سے بھی نہایت واضح معلوم ہو رہا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ و طاہرہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث مبارکہ کو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم لکھ لیا کرتے تھے اور اس عظیم المرتبت عمل کے لیے راوی حدیث عبداللہ بن عمروبن العاص رضی اللہ عنہما بہت معروف تھے۔

2؎:
اے اللہ! آسمانوں اور زمینوں کے پیدا کرنے والے،
کھلی ہوئی اور پوشیدہ چیزوں کے جاننے والے،
کوئی معبود برحق نہیں ہے سوائے تیرے،
تو ہر چیز کا رب (پالنے والا) اور اس کا بادشاہ ہے،
اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں اپنے نفس کے شر سے،
شیطان کے شر اور اس کے جال اور پھندوں سے اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس بات سے کہ میں اپنے آپ کے خلاف کوئی گناہ کر بیٹھوں،
یا اس گناہ میں کسی مسلمان کو ملوث کر دوں۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 3529