🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: یہی وہ مشہور حدیث ہے جس کی تشریح میں اہل بدعت حد سے زیادہ غلو...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یہی وہ مشہور حدیث ہے جس کی تشریح میں اہل بدعت حد سے زیادہ غلو کا شکار ہوئے ہیں حتی کہ دیگرانبیاء علیہم السلام کی تنقیص تک بات جا پہنچی ہے،
حالانکہ اس میں صرف اتنی بات بیان ہوئی ہے کہ آدم علیہ السلام کی پیدائش سے پہلے میرے لیے نبوت کا فیصلہ (بطورتقدیر) کر دیا گیا تھا،
ظاہر بات ہے کہ کسی کے لیے کسی بات کا فیصلہ روز ازل میں اللہ نے لکھ دیا تھا،
اور روز ازل آدم علیہ السلام پیدائش سے پہلے،
اس حدیث کے ثابت الفاظ یہی ہیں باقی دوسرے الفاظ ثابت نہیں ہیں جیسے (کُنْتُ نَبِیًّا وَآدَمُ بَیْنَ الْمَاءِ وَالطِّیْن) (میں اس وقت بھی نبی تھا جب آدم ابھی اورمٹی کے درمیان تھے) اسی طرح (کُنْتُ نَبِیًّاوَّلَامَاءٌ وَّلَا طِیْن) (میں اس وقت نبی تھا جب نہ پانی تھا نہ مٹی،
یعنی تخلیق کائنات سے پہلے ہی میں نبی تھا) ان الفاظ کے بارے میں علماء محدثین نے (لَا أَصْلَ لَهُ) فرمایا ہے،
یعنی ان الفاظ کے ساتھ اس حدیث کی کوئی صحیح کیا غلط سند تک نہیں اللہ غلو سے بچائے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 3609