🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: اس حدیث میں مذکورہ ’’وسیلہ‘‘ سے وہی وسیلہ مراد ہے ، جس کی دعا ایک...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس حدیث میں مذکورہ ”وسیلہ“ سے وہی وسیلہ مراد ہے،
جس کی دعا ایک امتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہر اذان کے بعد کرتاہے،
(اللهم آتِ مُحَمَّدًا الْوَسِیْلَةَ) (اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو وسیلہ عطا فرما) اس حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو امت کو اپنے لیے وسیلہ طلب کرنے کے لیے فرمایا خود ہی اس طلب کو اذان کی بعد والی دعا میں کر دیا،
اذان سے باہر بھی آدمی نہ دعا کر سکتا ہے،
یہ دعا کرنے سے خود آدمی کو دعا کا ثواب ملا کرے گا،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تو وسیلہ عطا کیا جانے والا ہی ہے،
اسی لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے امید ہے کہ اس سے سرفراز ہونے والا میں ہی ہوں گا تو یقیناً آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہوں گے،
اس حدیث سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت واضح طور پر ظاہر ہو رہی ہے۔

نوٹ:
(سندمیں لیث بن ابی سلیم ضعیف،
اور کعب مدنی مجہول راوی ہیں،
لیکن حدیث نمبر:3614 سے تقویت پا کر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 3612