🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: آپﷺ کی دعا کی برکت سے کھانا معجزانہ طورپر اتنا زیادہ ہوا کہ ستر اسی...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کی برکت سے کھانا معجزانہ طورپر اتنا زیادہ ہوا کہ ستر اسی لوگوں نے اس سے شکم سیر ہو کر کھا یا،
یہ معجزا تھا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے کی ایک اہل دلیل ہے،
نیز اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی بھوک لگتی تھی،
کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی فطرتاً انسان تھے،
بعض علماء کا یہ کہنا بالکلیہ درست نہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو کھلاتا پلاتا تھااس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھوک نہیں لگتی تھی،
کبھی ایسا بھی ہوتا تھا،
اور کبھی بھوک بھی لگتی تھی،
ورنہ پیٹ پر پتھر کیوں باندھتے،
آواز کیوں نحیف ہو جاتی؟۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 3630