🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: کہتے ہیں: یہ آواز جبرئیل کی آواز ہوتی تھی جو ابتداء میں غیر مفہوم ہوتی...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
کہتے ہیں: یہ آواز جبرئیل کی آواز ہوتی تھی جو ابتداء میں غیر مفہوم ہوتی تھی،
پھرسمجھ میں آ جاتی مگر بہت مشکل سے،
اسی لیے یہ شکل آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کی تمام قسموں سے سخت ہوتی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پسینہ پسینہ ہو جایا کرتے تھے،

بعض علماء کہتے ہیں کہ یہ جبرئیل کے پروں کی آواز ہوتی تھی،
جو اس لیے ہوتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وحی کے لیے چوکنا ہو جائیں،
جیسے فی زمانہ فون کی گھنٹی ہوتی ہے۔

2؎:
سب سے سخت ہونے کی وجہ یہ تھی کہ اس کے سمجھنے میں دشواری ہوتی تھی۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 3634