🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: کیوں کہ ابوبکر پر رقت طاری ہو جائے گی ا ورہ رونے لگیں گے پھر...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
کیوں کہ ابوبکر پر رقت طاری ہو جائے گی ا ورہ رونے لگیں گے پھر رونے کی وجہ سے اپنی قرأت لوگوں کو نہیں سنا سکیں گے،
اور بعض روایات کے مطابق اس کا سبب عائشہ نے یہ بیان کیا،
اور بیان کا خلاصہ یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی موجود گی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جگہ پر کھڑے ہو نے پر ابوبکر اپنے غم ضبط نہیں کر پائیں گے اس طرح لوگوں کو نماز نہیں پڑھا پائیں گے،
واللہ اعلم۔

2؎:
صواحبات یوسف سے تشبیہ دینے کی وضاحت یہ ہے کہ جس طرح زلیخا کی عورتوں کی ضیافت حقیقت میں مقصود نہیں تھی،
بلکہ مقصود یہ بات تھی کہ وہ عورتیں یوسف کا حسن مشاہدہ کرنے کے بعد مجھ پر لعن طعن نہیں کریں گی،
اس طرح عائشہ رضی اللہ عنہا کا حقیقی مقصد کچھ اور تھا،
اور ظاہرمیں کچھ اور کر رہی تھی حقیقی مقصدیہ تھا کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ کی امامت کے بعد اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو جاتی ہے،
تو لوگ ان کو منحوس سمجھیں گے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 3672