الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: یہ لونڈی مال غنیمت میں سے تھی، تو لوگوں نے اس لیے اعتراض کیا کہ...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یہ لونڈی مال غنیمت میں سے تھی،
تو لوگوں نے اس لیے اعتراض کیا کہ ابھی مال غنیمت کی تقسیم تو عمل میں آئی نہیں،
اس لیے یہ مال غنیمت میں خرد برد کے ضمن میں آتا ہے،
یا اس لیے اعتراض کیا کہ مال غنیمت کی لونڈیوں میں ضروری ہے کہ پہلے ایک ماہواری سے ان کے رحم کی صفائی ہو جائے،
اورعلیؓ نے ایسا نہیں کیا ہے،
یہ بات تو علی رضی اللہ عنہ سے بالکل بعید ہے کہ استبراء رحم (رحم کی صفائی) سے پہلے لونڈی سے ہم بستری کر بیٹھیں،
ہوا یہ ہو گا کہ ایک دو دن کے بعد ہی وہ ماہواری سے فارغ ہوئی ہو گی،
تو اب مزید ماہواری کی تو ضرورت تھی نہیں۔
2؎:
اس جملہ سے اہل تشیع کا یہ استدلال کرنا کہ علی رضی اللہ عنہ سارے صحابہ سے افضل ہیں درست نہیں ہے کیوں کہ کچھ اور صحابہ بھی ہیں جن کے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی جملہ کہا ہے،
مثلا ً جلیبیب کے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (هٰذَا مِنِّیْ وَ أَنَا مِنْهُ) اسی طرح اشعریین کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (فَهُمْ مِّنِّیْ وَ أَنَا مِنْهُمْ) یہ دونوں روایتیں صحیح مسلم کی ہیں،
مسند احمد میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی ناجیہ کے متعلق فرمایا: (أنَا مِنْهُمْ وَهُمْ مِّنِّیْ)
نیز اس سے یہ استدلال کرنا بھی صحیح نہیں ہے کہ ”علیؓ مجھ سے ہیں“ کا مطلب ہے: علی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہی میں سے ہیں،
اس سے مراد ہے: نسب۔

سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 3712