🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: آپ ﷺ کے اس فرمان: (مَنْ کُنْتُ مَوْلَاہُ فَعَلِیٌّ مَوْلَاہُ ) کا ایک خاص سبب...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان: (مَنْ کُنْتُ مَوْلَاہُ فَعَلِیٌّ مَوْلَاہُ) کا ایک خاص سبب ہے،
کہاجاتا ہے کہ اسامہ رضی اللہ عنہ نے جب علی رضی اللہ عنہ سے یہ کہا: (لَسْتَ مَوْلَایَ إِنَّمَا مَوْلَایَ رَسُوْلُ اللہِ صلی اللہ علیہ وسلم ) یعنی میرے مولی تم نہیں ہو بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں تو اسی موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مَنْ کُنْتُ مَوْلَاہُ فَعَلِیٌّ مَوْلَاہُ) کہا،
امام شافعی ؒ کہتے ہیں کہ یہاں ولی سے مراد (وِلَاءُ الْإسْلاَم) یعنی اسلامی دوستی اور بھائی چار گی ہے،
اس لیے شیعہ حضرات کا اس جملہ سے استدلال کرتے ہوئے یہ کہنا کہ علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اصل خلافت کے حق دار تھے۔
صحیح نہیں ہے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 3713