الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: اہل عرب کا یہ طریقہ تھا کہ نقض عہد یا صلح کی تنفیذ کا اعلان...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اہل عرب کا یہ طریقہ تھا کہ نقض عہد یا صلح کی تنفیذ کا اعلان جب تک قوم کے سردار یا اس کے کسی خاص قریبی فرد کی طرف سے نہ ہوتا وہ اسے قبول نہ کرتے تھے،
اسی لیے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کو امیر الحجاج بنا کر بھیجا اور پھر بعد میں اللہ کے اس فرمان ﴿إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ فَلاَ يَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ بَعْدَ عَامِهِمْ هَذَا﴾ (سورة التوبة:28) کے ذریعہ اعلان برأت کی خاطر علی رضی اللہ عنہ کو بھیجا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے علیؓ کی تکریم میں اسی موقع پر یہ بات کہی: (عَلِیٌّ مِّنِّیْ وَ أَنَا مِنْ عَلِیْ وَ لَا یُؤَدِّیْ عَنِّیْ اِلَّا أَنَا أَوْ عَلِی)
نوٹ:
(سند میں شریک القاضی ضعیف الحفظ اور ابواسحاق سبیعی مدلس و صاحب اختلاط راوی ہیں،
لیکن متابعات و شواہد کی بنا پر یہ حدیث حسن ہے،
ملاحظہ ہو: (الصحیحة رقم:1980،
وتراجع الألبانی: 378)

سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 3719