🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 5856، ومسلم 68/2097، من حديث مالك به] تفقه : ➊ دین اسلام میں ہر مسئلے...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 5856، ومسلم 68/2097، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ دین اسلام میں ہر مسئلے کا حل موجود ہے چاہے بڑا مسئلہ ہو یا چھوٹا اور اس میں لوگوں کے لئے خیر خواہی ہے۔
➋ کعب الاحبار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے اپنے جوتے اُتار دیئے تو انہوں نے کہا: تو نے جوتے کیون اُتارے ہیں؟ ہو سکتا ہے کہ تو نے اس حکم کی تعمیل کی ہو: «فَاخْلَعْ نَعْلَيْكَ إِنَّكَ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى» پس تم جوتے اتار دو، تم طوی کی مقدس وادی میں ہو۔ [طٰهٰ: 12]
پھر کعب نے اس آدمی سے کہا: کیا تجھے پتا بھی ہے کہ موسیٰ (علیہ السلام) کے جوتے کیسے تھے؟۔۔۔۔ وہ مُردہ گدھے کے چمڑے سے بنے ہوئے تھے۔ [الموطأ 2/916 ح1768، وسنده صحيح]
➌ اگر کسی شخص کا ایک ہی پاؤں ہو تو حالت اضطراری کی وجہ سے وہ اس حدیث کے حکم سے مستثنیٰ ہے اور اس کے لئے ایک جوتے میں چلنا جائز ہے۔
➍ حافظ ابن عبدالبر فرماتے ہیں کہ آپ جس چیز کے مالک ہیں اگر اس کے استعمال سے منع کیا گیا ہے تو یہ ممانعت تادیبی ہے اِلا یہ کہ کوئی دوسری دلیل اسے حرام کردے۔ دیکھئے: [التمهيد 18/177، ملخصاً]
➎ اگر پاؤں کو تکلیف یا کانٹے چبھنے کا اندیشہ نہ ہو تو ننگے پاؤں چلنا جائز ہے۔
➏ دین اسلام دین فطرت ہے۔ (نیز دیکھئے: [الموطأ ح360]
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 359