🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 6066، ومسلم 2563، من حديث مالك به] تفقه : ➊ ہر صحیح العقیدہ مسلمان بھائی...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 6066، ومسلم 2563، من حديث مالك به]

تفقه:
➊ ہر صحیح العقیدہ مسلمان بھائی کے بارے میں حسنِ ظن رکھنا چاہئے اِلا یہ کہ وہ مجہول ہو، یاد رہے کہ مجہول کی روایت مردود ہوتی ہے۔
➋ تمام مسلمان بھائی بھائی ہیں چاہے عربی ہوں یا عجمی، پنجابی، سندھی ہوں یا پٹھان بلوچی وغیرہ۔ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «ألا لا فضل لعربي علٰی عجمي ولا لعجمي علٰی عربي، ولا لأحمر علٰی أسود ولا لأسود علٰی أحمر إلا بالتقویٰ» سن لو! کسی عربی کو کسی عجمی پر، کسی عجمی کو کسی عربی پر، اور کسی سرخ کو کسی کالے پر اور کسی کالے کو کسی سرخ پر کوئی فضیلت حاصل نہیں ہے سوائے تقویٰ کے۔ [مسند أحمد 411/5 ح23885 وسنده صحيح]
➌ اگر کوئی شرعی عذر ہو تو غیبت بھی جائز ہے جیسا کہ فاسق اور بدعتی کے متعلق لوگوں کو متنبہ کرنا تاکہ وہ اس کے شر سے بچ جائیں۔ اسی طرح مسلمانوں اور مسلمان حکومتوں کی حفاظت کے لئے کفار کی جاسوسی کا بھی یہی حکم ہے۔
➍ حدیثِ مذکور میں تمام احکامات صحیح العقیدہ مسلمان بھائیوں کے بارے میں ہیں۔ رہے کفار، منافقین اور مبتدعین وغیرہم تو اُن سے شرعی بغض رکھنا واجب ہے۔
➎ یہ حدیث سورۃ الحجرات کی آیت نمبر12، 13، کی بہترین تشریح ہے۔
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 366