حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 5396، من حديث مالك به] تفقه : ➊ عام طور پر کھانا تھوڑا کھانا چاہئے...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 5396، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ عام طور پر کھانا تھوڑا کھانا چاہئے لیکن بعض اوقات ضرورت کے مطابق پیٹ بھر کر کھانا بھی جائز ہے۔ دیکھئے: الموطأ حدیث: 119
➋ کھانے پینے میں اسراف اور غیر ضروری اخراجات اچھا کام نہیں ہے بلکہ کوشش کرکے کفایت شعاری کو اپنانا چاہئے تاہم ضرورت کے وقت مثلاً مہمان اور دوست وغیرہ کی میزبانی اور جائز خواہش کے مطابق بہترین کھانے تیار کرکے پیش کرنا اور خود کھانا بھی صحیح ہے جیسا کہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے مہمانوں کے لئے بچھڑا ذبح کرکے اس کا گوشت بھون کر پیش کردیا تھا۔
➌ جو چیز نقصان دہ ہو اُس سے بچنا ضروری ہے مثلاً شوگر کے مریض کے لئے چینی سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔
➍ کم کھانے سے، اللہ کے فضل وکرم سے صحت اچھی رہتی ہے۔
➎ کافر بہت زیادہ کھاتا اور پیتا ہے۔ دیکھئے: الموطأ حدیث: 445
➋ سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوۓ سنا: آدمی کے پیٹ سے زیادہ بری تھیلی کوئی نہیں جسے بھرا جاتا ہے۔ آدمی کے لئے چند نوالے کافی ہیں جو اس کی پیٹھ کو سیدھا رکھیں۔ اگر کھانا پینا ضروری ہے تو ایک تہائی کھانے کے لئے، ایک تہائی پینے کے لئے اور ایک تہائی سانس لینے کے لئے چھوڑنا چاہیے۔ [سنن الترمذي: 2380 وقال: ”هٰذا حديث حسن صحيح“ أحمد 4/132 ح17318، دوسرا نسخه: 17186، وسنده حسن]
➐ اس حدیث میں ایک بہترین نکتہ یہ بھی ہے کہ دنیا صرف کھانے پینے اور آرام کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ دنیا دارالعمل ہے۔ اہل ایمان کے نزدیک رضائے الٰہی اول اور کھانا پینا ثانوی حیثیت رکھتا ہے۔

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 367