الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: لکھ لینے کے باوجود عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کی روایات ابوہریرہ رضی اللہ...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
لکھ لینے کے باوجود عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کی روایات ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے زیادہ نہیں ہیں،
یہ صرف ان کا گمان تھا کہ لکھ لینے کی وجہ سے زیادہ ہونگی،
نیز اس روایت میں یہ بات بھی ہے کہ عہد نبوی میں بھی لوگ احادیث رسول لکھا کرتے تھے،
خود ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس بعد میں تحریری شکل میں احادیث کا مجموعہ ہو گیا تھا۔
یہ بھی واضح رہے کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے علم حدیث کے سیکھنے سکھانے کو اپنی زندگی کا مشغلہ بنا لیا تھا،
جب سے مدینہ آئے،
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دن رات رہ کر احادیث کا علم حاصل کیا،
بعد میں 57ھ سے 58ھ تک اسی کے نشرواشاعت میں مدینۃ الرسول اور مسجد رسول میں بیٹھ کر مشغول رہے،
جب کہ عبداللہ بن عمروبن العاص رضی اللہ عنہما نے مدینہ چھوڑ کر طائف کی سکونت اختیار کر لی،
اور شاید اسی وجہ سے آپ کی احادیث ہم تک نہیں پہنچ سکیں۔

سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 3841