🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: (عيبة) جامہ دانی اور صندوق کو کہتے ہیں جس میں کپڑے حفاظت سے رکھے جاتے...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
(عيبة) جامہ دانی اور صندوق کو کہتے ہیں جس میں کپڑے حفاظت سے رکھے جاتے ہیں،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اہل بیت کو جامہ دانی اس لیے کہا کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خدمت گار اور معاون تھے،
اور (کَرِش) جانور کے اس عضو کا نام ہے جو مثل معدہ کے ہوتا ہے،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کو کرش اس معنی میں کہا کہ جس طرح معدہ میں کھانا اور غذا جمع ہوتی ہے پھر اس سے سارے بدن و نفع پہنچتا ہے اسی طرح میرے لیے انصار ہیں کیوں کہ وہ بے انتہا دیانت دار اور امانت دار ہیں اور میرے عہود و مواثیق اور اسرار کے حافظ و نگہبان اور مجھ پر دل و جان سے قربان ہیں۔

نوٹ:
(اہل بیت کے ذکر کے ساتھ منکر ہے،
سند میں عطیہ عوفی ضعیف راوی ہیں،
مگر حدیث رقم: 3906 سے تقویت پا کر اس کا دوسرا ٹکڑا صحیح ہے)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 3904