🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: یعنی لوہار کی بھٹی جس طرح لوہے کے میل اور اس کے زنگ کو دور...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی لوہار کی بھٹی جس طرح لوہے کے میل اور اس کے زنگ کو دور کر دیتی ہے اسی طرح مدینہ اپنے یہاں سے برے لوگوں کو نکال پھینکتا ہے۔
اور مدینہ کی یہ خصوصیت کیا صرف عہد نبوی تک کے لیے تھی (جیساکہ قاضی عیاض کہتے  ہیں) یاعہد نبوی کے بعد بھی باقی ہے؟ (جیساکہ نووی وغیرہ کہتے ہیں) نووی نے حدیث دجال سے استدلال کیا ہے کہ اس وقت بھی مدینہ ایسا کرے گا،
کہ برے لوگوں کو اپنے یہاں سے نکال باہر کرے گا،
اب اپنی یہ بات کہ بہت سے صحابہ  و خیارتابعین بھی مدینہ سے باہر چلے گئے،
تو کیا وہ لوگ بھی برے تھے؟ ہرگز نہیں،
اس حدیث کا مطلب ہے: جو مدینہ کو برا جان کر وہا ں سے نکل جائے وہ اس حدیث کا مصداق ہے،
اور رہے صحابہ کرام تو وہ مدینہ کی سکونت کو افضل جانتے تھے،
مگر دین اور علم دین کی اشاعت کے مقصد عظیم کی خاطر باہر گئے تھے،
(رَضِیَِ اللہُ عَنْهُمْ)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 3920