🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه مسلم 617/186، من حديث مالك به] تفقه : ➊ نماز ٹھنڈی کر کے پڑھو، اس حکم...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه مسلم 617/186، من حديث مالك به]

تفقه:
➊ نماز ٹھنڈی کر کے پڑھو، اس حکم کا تعلق سفر سے ہے۔ دیکھئے [الموطأ حديث: 323، وصحيح بخاري:533]
➋ جہنم کا سانس لینا برحق اور غیب میں سے ہے جس پر ایمان لانا واجب ہے۔
➌ جہاں موانع ہوں تو ان کی وجہ سے گرمی یا سردی سے رکاوٹ ہوسکتی ہے۔
➍ الله تعالیٰ جس سے اور جب چاہے کلام کرائے خواہ وہ زمین و آسمان ہوں یا جہنم ہو کیونکہ قوت گویائی اور ہر قوت اسی کے اختیار میں ہے۔
➎ جنت اور جہنم پیدا شدہ اور موجود ہیں۔
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 376