حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
سوال : محترم فضیلۃ الشیخ زبیر علی زئی صاحب کیا ظہر اور عصر کی چار سنت کو ایک سلام...
سوال: محترم فضیلۃ الشیخ زبیر علی زئی صاحب کیا ظہر اور عصر کی چار سنت کو ایک سلام کے ساتھ ادا کرنا جائز ہے؟ [ایک سائل]
الجواب:
❀ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«صلوة الليل و النهار مثنيٰ مثنيٰ»
”رات اور دن کی (نفل، سنت) نماز دو دو (رکعتیں) ہے۔“ [سنن ابي داؤد: 1295 و سنده حسن]
↰ اسے ابن خزیمہ [1210] ابن حبان [636] اور جمہور محدثین نے صحیح قرار دیا ہے۔ [ديكهئے ميري كتاب نيل المقصود فى التعليق على سنن ابي داؤد ج 1 ص 371]
معرفۃ علوم الحدیث للحاکم [ص 58 ح 101] میں اس کی ایک مؤید روایت ہے جس کی سند حسن ہے، اس کے باوجود امام حاکم رحمہ اللہ نے اسے «وهم» قرار دیا ہے!
❀ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے تھے کہ:
«صلوة الليل و النهار مثني مثني»
”رات اور دن کی (نفل) نماز دو دو (رکعتیں) ہے۔“ [السنن الكبري للبيهقي ج 2 ص 487وسنده صحيح ولاعلة فيه]
اس سے معلوم ہوا کہ سنن ابی داؤد والی حدیث سابق صحیح لغیرہ ہے۔ اس صحیح حدیث سے معلوم ہوا کہ یہ چار سنتیں دو دو کر کے دو سلاموں کے ساتھ پڑھنی چاہئیں۔
❀ نافع (تابعی) سے روایت ہے کہ (سیدنا) عبداللہ بن عمر (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) دن کو چار چا ر رکعتیں (سنت) پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه: ج2 ص 274ح 6634 و سنده صحيح]
عبداللہ بن عمر العمری «(صدوق حسن الحديث عن نافع، ضعيف عن غيره) عن نافع» کی سند سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما رات کو دو دو رکعت اور دن کو چار رکعت (نوافل) پڑھتے تھے، پھر سلام پھیرتے تھے۔ [مصنف عبدالرزاق 501/2 ح 4225 و اسناده حسن]
اس روایت کی دوسری سند سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ صحیح لغیرہ ہے۔ [ديكهئے مصنف عبدالرزاق ح 4226]
امام ابن المنذر النیسابوری نے اسے «ثابت عن ابن عمر» قرار دیا ہے۔ [الاوسط 236/5]
تنبیہ: عبداللہ بن عمر العمری کی مصنف عبدالرزاق والی روایت الاوسط میں «أخبرنا عبدالله بن عمر عن نافع عن أبن عمر» إلخ کی سند سے چھپی ہوئی ہے!
اس اثر سے معلوم ہوا کہ ایک سلام میں چار سنتیں پڑھنا بھی جائز ہے۔
لیکن بہتر یہی ہے کہ مرفوع حدیث کی وجہ سے وتر کے علاوہ تمام سنتیں اور نوافل دو دو کر کے پڑھے جائیں۔
◈ حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«صلوة النهار ركعتان ركعتان»
”دن کی نماز دو دو رکعتیں ہے۔“ [مسائل الإمام أحمد و إسحاق بن راهويه، رواية إسحاق بن منصور الكوسج 205/1 فقره: 433 وسنده صحيح، الأشعث هو ابن عبد الملك الحمراني]
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ دن کی نفل نماز دو دو کر کے پڑھتے تھے۔ [ايضاً فقره: 405]
«لقد كان لكم فى رسول الله صلى الله عليه وسلم أسوة حسنة،»
«وما علينا إلاالبلاغ»

تحریر الشیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ 2