🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کہ انسان کے دل میں شیطان ایسے وسوسے ڈالتا ہے جو ایمان...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کہ انسان کے دل میں شیطان ایسے وسوسے ڈالتا ہے جو ایمان کے خلاف ہوتے ہیں۔ ایسی باتیں عموماً اہل ایمان کو پیش آتی ہیں کیونکہ شیطان ایمان کا دشمن ہے، اس لیے اہل ایمان پر ہی اس کے وسوسوں کا بکثرت ورود ہوتا ہے۔ ایک دوسری حدیث میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((فَاِذَا بَلَغَهٗ فَلْیَسَتَعِذْ بِاللّٰهِ وَلْیَنْتَهِ)).... ”جب کسی کو ایسا تردد لاحق ہو جائے تو وہ شیطان کے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرے اور اپنی توجہ اس وسوسہ سے ہٹا لے۔ “ (صحیح بخاري، رقم: 3276۔ صحیح مسلم، رقم: 214)
ایک دوسری حدیث میں ہے جب یہ خیال آئے کہ اللہ تعالیٰ کو کس نے پیدا کیا ہے؟ تو اس کے جواب میں کہو:
((اَللّٰهُ اَحَدٌ اَللّٰهُ الصَّمَدْ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ وَلَمْ یَّکُنْ لَّهٗ کُفُوًا اَحَدٌ)) (سنن ابي داود، کتاب السنۃ: 4722)
اسی طرح معوذتین کی تلاوت صبح وشام تین تین مرتبہ اور ہر نماز کے بعد ایک ایک مرتبہ کرنی چاہیے تاکہ شیطان کے وسوسوں سے بچا جا سکے۔
مسند اسحاق بن راھویہ 46