حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے منافق کی علامات معلوم ہوتی ہیں۔ ایک دوسری حدیث میں ہے : ((وَاِذَا خَاصَمَ...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے منافق کی علامات معلوم ہوتی ہیں۔ ایک دوسری حدیث میں ہے: ((وَاِذَا خَاصَمَ فَجَرَ۔)) (بخاري، رقم: 34۔ مسلم، رقم: 58) ”اور جب جھگڑے تو گالی گلوچ کرے۔“
منافق، نفق سے مشتق ہے جو جنگلی چوہے (یربوع) کے بل کا ایک منہ ہوتا ہے۔ اور وہ اسے اس طرح بناتا ہے کہ اس جگہ مٹی کی طرف اتنی تہہ رہنے دیتا ہے کہ سرنمایاں ہو تو کھل جائے، اس منہ کو وہ چھپا کر رکھتا ہے۔
دوسرا منہ ظاہر کر دیتا ہے۔ منافق بھی چونکہ اپنا کفر چھپاتا اور ایمان ظاہر کرتا ہے، اس لیے اس کا یہ نام رکھا گیا۔ منافق بھی کفر کو چھپاتا ہے اور ایمان ظاہر کرتا ہے۔ منافق کی دو اقسام ہیں: (1)اعتقادی منافق۔ (2) عملی منافق۔
(1) اعتقادی:.... یعنی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر اس کا ایمان ہی نہیں صرف زبانی کلمہ پڑھا ہے، لوگ اسے مسلمان سمجھ رہے ہیں حالانکہ وہ دل سے مسلمان ہی نہیں۔ یہ نفاق اکبر ہے۔ ایسے منافقین جہنم کی نچلی تہہ میں ہوں گے۔
(2) عملی منافق:.... لوگ اس کو اچھے عمل والا سمجھیں لیکن حقیقت میں اچھے عمل والا نہ ہو۔ کمزور ایمان والا مسلمان جس میں مذکورہ بالا علامات پائی جائیں وہ عملی منافق ہے۔

مسند اسحاق بن راھویہ 52