🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ روایت ضعیف ہے۔ تاہم ایک دوسری صحیح حدیث میں ہے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ...
فوائد:
مذکورہ روایت ضعیف ہے۔ تاہم ایک دوسری صحیح حدیث میں ہے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت قائم نہیں ہوگی حتیٰ کہ اللہ ذوالجلال اہل زمین میں سے بہترین لوگ اٹھا لیں گے اور کمینے لوگ باقی رہ جائیں گے جو نہ نیکی کو نیکی سمجھیں گے اور نہ برائی کو برائی سمجھیں گے۔ “ (مجمع الزوائد: 8؍ 25، رقم: 12606، اسنادہ صحیح)
مسند اسحاق بن راھویہ 53