حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ روایت ضعیف ہے۔ تاہم بخاری ومسلم میں اس کے ہم معنی روایت آتی ہے۔ جناب معرور...
فوائد:
مذکورہ روایت ضعیف ہے۔ تاہم بخاری ومسلم میں اس کے ہم معنی روایت آتی ہے۔ جناب معرور بن سوید رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے سیدنا ابوذر غفاری رحمہ اللہ کو دیکھا ان کے بدن پر بھی ایک جوڑا تھا اور ان کے غلام کے بدن پر بھی اسی قسم کا ایک جوڑا تھا، ہم نے اس کا سبب پوچھا تو انہوں نے بتلایا: ایک دفعہ میری ایک صاحب سے کچھ گالی گلوچ ہوگئی تھی، انہوں نے نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم سے میری شکایت کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھا:” کیا تم نے انہیں ان کی ماں کی طرف سے عار دلائی ہے؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے غلام بھی تمہارے بھائی ہیں، اگرچہ اللہ تعالیٰ نے انہیں تمہاری ماتحتی میں دے رکھا ہے، اس لیے جس کا بھی کوئی بھائی اس کے قبضہ میں ہو، اسے وہی کھلائے جو وہ خود کھاتا ہے، اور وہی پہنائے جو وہ خود پہنتا ہے، اور ان پر ان کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالے، لیکن اگر ان کی طاقت سے زیادہ بوجھ ڈالو تو پھر ان کی خود بھی مدد کیا کرو۔“ (بخاري، کتاب العتق، رقم: 2545)

مسند اسحاق بن راھویہ 65