حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت وفضیلت ثابت ہوتی ہے۔ (1).... سرخ...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت وفضیلت ثابت ہوتی ہے۔
(1).... سرخ وسیاہ کی طرف مبعوث کیا گیا، یعنی سارے لوگوں کی طرف نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی بنا کر بھیجا آپ عرب و عجم، شرق و غرب سب کے لیے بلا تفریق و امتیاز نبی ہیں۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿قُلْ یٰٓا أَ یُّهَا النَّاسُ اِنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ اِلَیْكُمْ جَمِیْعَا نِالَّذِیْ لَہٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ﴾ (الاعراف: 158)....”آپ کہہ دیجیے کہ اے لوگو! میں تم سب کی طرف اس اللہ تعالیٰ کا بھیجا ہوا رسول ہوں جس کی بادشاہی تمام آسمانوں اور زمین میں ہے۔“
تین مہینے کی مسافت پر رعب یعنی اس وقت کی بڑی طاقت روم خوفزدہ تھی۔ معلوم ہوا ساری زمین امت محمدیہ کے لیے سجدہ گاہ بنا دی گئی ہے۔ پہلے یہود و نصاریٰ صرف اپنے عبادت خانہ میں ہی نماز پڑھ سکتے تھے ان کے لیے کسی اور جگہ عبادت درست نہیں تھی۔ اللہ ذوالجلال نے امت محمدیہ پر احسان کیا کہ ان کے لیے صرف مسجد میں ہی نہیں بلکہ جہاں چاہیں عبادت کر سکتے ہیں۔ سوائے چند جگہوں کے جن کے متعلق احادیث میں وضاحت موجود ہے۔
جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَلْاَرْضُ کُلُّهَا مَسْجِدٌ اِلَّا الْمَقْبَرَةَ وَالْحَمَّامِ)) (سنن ابي داود، رقم: 492۔ سنن ابن ماجہ، رقم: 745).... ”قبرستان اور غسل خانے کے سوا ساری زمین مسجد ہے۔“
پہلی امتوں میں تیمم کا حکم نہیں تھا اس امت پر اللہ ذوالجلال نے یہ احسان فرمایا کہ پانی نہ ہو تو تیمم کرلیا کرو۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿فَلَمْ تَجِدُوْا مَآءً فَتَیَمَّمُوْا صَعِیْدًا طَیِّبًا﴾ (المائدۃ:6).... ”تمہیں پانی نہ ملے تو تم پاک مٹی سے تیمم کرلو۔“
مالِ غنیمت سے مراد وہ مال ہے جو کافروں سے لڑائی کرکے فتح وغلبہ حاصل ہونے کے بعد حاصل ہوتا ہے۔ پہلی امتوں کے لیے یہ حرام تھا، وہ اس طرح کرتے کہ جنگ ختم ہونے کے بعد کافروں سے حاصل کردہ سارا مال ایک جگہ ڈھیر کردیا جاتا، آسمان سے آگ آتی اور اسے جلا کر بھسم کر ڈالتی، لیکن امت محمدیہ کے لیے یہ مالِ غنیمت حلال کردیا گیا۔
معلوم ہوا قیامت کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کے لیے شفاعت کریں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی امت کے لیے تڑپ اور محبت کا بھی اثبات ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دعا کا اختیار دیا گیا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ذات یا رشتہ داروں کے لیے نہیں بلکہ آپ نے یہ دعا اپنی امت کے لیے ذخیرہ کی ہے۔
معلوم ہوا مشرک کو شفاعت کا فائدہ نہیں ہوگا۔ جیسا کہ سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے روز میری شفاعت سے فیض یاب ہونے والے خوش نصیب لوگ وہ ہیں جنہوں نے خلوص دل سے لا الٰه الا الله کا اقرار کیا۔“ (بخاري، کتاب العلم، باب الحرص علی الحدیث)
سیّدنا نوح علیہ السلام کا بیٹا مشرک تھا۔ تو سیّدنا نوح علیہ السلام کی سفارش ردّ کردی گئی۔ (دیکھئے سورہ ہود: 45۔ 47)
صحیح بخاری میں ہے سیّدنا ابراہیم علیہ السلام اپنے مشرک والد کے لیے دعا کریں گے لیکن باپ کو سفارش فائدہ نہیں دے گی۔ (بخاري، کتاب بدء الخلق، باب قول الله تعالیٰ ﴿واتخذ اللہ ابراهیم خلیلا﴾ ۔

مسند اسحاق بن راھویہ 78