🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : (1) مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا صرف ناک میں پانی ڈالنا کافی نہیں بلکہ ناک کو جھاڑنا...
فوائد:
(1) مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا صرف ناک میں پانی ڈالنا کافی نہیں بلکہ ناک کو جھاڑنا اور اسے اچھی طرح صاف کرنا بھی ضروری ہے۔
(2).... استنجا کرنا مسنون عمل ہے۔
(3).... مٹی کے ڈھیلوں وغیرہ سے بھی استنجا کرنا درست ہے۔
(4).... استنجا کے لیے مٹی کے ڈھیلے طاق استعمال کرنے چاہئیں۔
(5).... نبی علیہ السلام نے تین ڈھیلوں کے ساتھ استنجا کا حکم دیا۔ (دیکھئے: سنن ابوداؤد، رقم: 6)
(6).... اگر تین سے زائد ڈھیلوں کے استعمال کی ضرورت محسوس ہو تو بھی طاق تعداد کو ملحوظ رکھنا چاہیے جیسا کہ مذکورہ حدیث سے واضح ہے۔
مسند اسحاق بن راھویہ 80