🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کہ جب شرمگاہیں مل جائیں تو غسل واجب ہو جاتا ہے اگرچہ...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کہ جب شرمگاہیں مل جائیں تو غسل واجب ہو جاتا ہے اگرچہ منی خارج نہ بھی ہو۔ دوسری حدیث میں ہے کہ: ((اَلْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ۔)) ”پانی پانی سے ہے۔“ (مسلم، رقم: 343)
مطلب یہ کہ منی خارج ہوگی تب غسل واجب ہوگا۔ بظاہر مذکورہ بالا دونوں احادیث متعارض ہیں، علماء نے ان میں تطبیق اس طرح دی ہے کہ پہلی روایت ناسخ اور دوسری منسوخ یعنی دوسری حدیث والا حکم ابتدائے اسلام میں تھا۔ بعد میں منسوخ ہوگیا پھر بعد میں نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجرد دخول سے ہی غسل واجب ہو جائے گا“ جیسا کہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ بلا شبہ وہ فتویٰ جسے لوگ بیان کرتے تھے۔ پانی کا استعمال پانی (یعنی منی) کے خروج سے ہے، ایسی رخصت تھی جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابتدائے اسلام میں عنایت فرمایا تھا۔ لیکن پھر اس کے بعد آپ نے ہمیں (مجرد دخول سے ہی) غسل کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ (سنن ابي داود، رقم: 215۔ صحیح ابن ماجہ، رقم: 493)
خلفائے اربعہ جمہور و صحابہ، تابعین رحمہم اللہ اجمعین اور فقہائے امت اسی کے قائل ہیں کہ انزال ضروری نہیں بلکہ مجرد شرمگاہوں کے ملنے سے ہی غسل واجب ہو جاتا ہے۔ (فتح الباري: 1؍ 397۔ نصب الرایه: 1؍ 82)
مسند اسحاق بن راھویہ 81