حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 827، من حديث مالك به] تفقه : ➊ اگر شرعی عذر ہو مثلاً بیماری تو...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 827، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ اگر شرعی عذر ہو مثلاً بیماری تو حالت تشہد میں چار زانو بیٹھنا جائز ہے۔
➋ چھوٹے بچوں کی تربیت پر خاص توجہ دینی چاہئے تاکہ وہ ایمان وعقائد اچھی طرح سیکھ لیں۔
➌ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک آدمی نماز پڑھ رہا تھا پھر وہ آدمی (تشہد میں) چار زانو بیٹھ گیا پھر جب ابن عمر رضی اللہ عنہ نے سلام پھیرا تو اسے اچھا نہ سمجھا یعنی منع کیا۔ اس شخص نے کہا: آپ خود چار زانو بیٹھے ہیں؟ تو (سیدنا) عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں بیمار ہوں۔ [الموطأ 89/1 ح196، وسنده صحيح]
● ایک روایت میں آپ نے قدموں کے سینے پر اٹھنے کے بارے میں فرمایا: یہ نماز کے طریقے میں سے نہیں ہے، میں تو اس وجہ سے کرتا ہوں کہ میں بیمار ہوں۔ [الموطأ 1/89 ح197، وسنده صحيح]
➍ قولِ راجح میں صحابی کا کسی کام کو سنت کہنا مرفوع یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہوتا ہے۔ دیکھئے [الام للشافعي ج1 ص271، معرفة علوم الحديث للحاكم ص22، دوسرا نسخه ص156، اور اختصار علوم الحديث لابن كثير 1/150، نوع: 8]
◄ حاکم نیشاپوری کہتے ہیں: «وقد أجمعوا عليٰ أن قول الصحابي سنة حديث مسند» اور اس پر اجماع ہے کہ صحابی کا (کسی کام کو) سنت کہنا مسند (مرفوع) حدیث ہے۔ [المستدرك 1/358 ح1323]
● اجماع کے دعویٰ میں تو نظر ہے لیکن یہ جمہور کا قول ہے اور یہی قول راجح ہے۔
➎ اضطراری حالت پر صحیح حالت کو قیاس کرنا غلط ہوتا ہے۔

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 383