حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : (1).... مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا نمازیں پڑھنے سے جہاں ثواب ملتا ہے اور درجات بلند ہوتے...
فوائد:
(1).... مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا نمازیں پڑھنے سے جہاں ثواب ملتا ہے اور درجات بلند ہوتے ہیں وہاں ان کی وجہ سے گناہ بھی معاف ہوتے ہیں۔
(2).... مذکورہ حدیث سے نماز جمعہ کی بھی فضیلت ہوتی ہے۔ ایک دوسری حدیث میں ہے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانچ نمازیں اور جمعہ اگلے جمعہ تک ان تمام گناہوں کا کفارہ بنتے ہیں، جو ان کے درمیانے وقفوں میں سرزد ہو جاتے ہیں جب تک کبیرہ گناہوں کا ارتکاب نہ کیا جائے اور (جمعہ) مزید تین دنوں میں ہونے والے گناہوں کا بھی کفارہ بن جاتا ہے۔“ (سلسلة الصحیحة، رقم: 1920)
معلوم ہوا ان اعمال سے چھوٹے گناہ معاف ہوتے ہیں بشرطیکہ کبائر سے اجتناب کیا جائے۔ کیونکہ کبیرہ گناہ بغیر توبہ کے معاف نہیں ہوتے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿اِنْ تَحْتَنِبُوْا کَبَآئِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُکَفِّرْ عَنْکُمْ سَیِّاٰتِکُمْ وَنُدْخِلْکُمْ مُّدْخَلًا کَرِیْمًا﴾ (النسآء: 31) .... ”اور اگر تم ان بڑے بڑے گناہوں سے جن سے تمہیں منع کیا گیا ہے باز رہو، تو ہم ضرور تمہارے چھوٹے چھوٹے گناہ معاف کر دیں گے اور تمہیں ایک باعزت جگہ میں داخل کریں گے۔“

مسند اسحاق بن راھویہ 97