حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : (1) مذکورہ حدیث میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مد کے برابر پانی سے...
فوائد:
(1) مذکورہ حدیث میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مد کے برابر پانی سے وضوء کیا۔ مد ایک پیمانہ ہے جو کم وبیش دو رطل کے برابر اور جدید وزن کے مطابق تقریباً 6 سو گرام بنتا ہے۔ اتنے کم پانی سے وضوء کرنے کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقصد امت کو پانی کے ضیاع سے اجتناب کی ترغیب دلانا تھا۔
(2).... مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا سر کے علاوہ بقیہ اعضاء تین تین مرتبہ دھونے مستحب ہیں۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ: ((تَوَضَّأَ رَسُوْلُ اللّٰهِ مَرَّةً مَرَّةً)) (بخاري، رقم: 157۔ سنن ابي داود، رقم: 138).... ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایک مرتبہ (اعضاء دھو کر) وضو کیا۔“
سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: ((اِنَّ النَّبِیَّ صلی الله علیه وسلم تَوَضَّأَ مَرَّتَیْنِ مَرَّتَیْنِ)) (بخاري، کتاب الوضوء، رقم: 158۔ سنن ترمذي، رقم: 32).... ”نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو دو مرتبہ وضوء کیا۔“
مذکورہ بالاحدیث میں تین تین کا تذکرہ ہے۔
امام نووی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: ایک ایک مرتبہ دھونا، فرض جبکہ تین تین مرتبہ اعضائے وضوء کو دھونا بالاجماع سنت ہے۔ (شرح مسلم للنووي: 2؍ 108)
لیکن تین سے زیادہ کرنا جائز نہیں ہے۔ جیسا کہ سیدنا عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ روایت ہے: ایک دیہاتی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر سوال کرنے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تین تین مرتبہ (وضوء کر کے) دکھایا اور فرمایا: ”یہ وضو ہے اور جس نے اس پر زیادتی کی تو بے شک اس نے برا کیا، حد سے تجاوز کیا اور ظلم کیا۔“ (سنن ابي داود، رقم: 135)
مذکورہ حدیث کے آخر میں جو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا قول ہے کہ پاؤں پر مسح کرنا۔ یہ صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے۔ بلکہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دیہاتی سے ارشاد فرمایا: ”اس طرح وضو کرو جیسے اللہ تعالیٰ نے تمہیں حکم دیا ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے وضوء کا طریقہ بتلایا اور اس میں ہے کہ پاؤں بھی دھوئے۔“ (صحیح ابن ماجة، رقم: 539)
جمہور کا موقف یہی ہے کہ پاؤں دھونا واجب ہیں۔ (نیل الاوطار: 1؍ 261)

مسند اسحاق بن راھویہ 102