🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کہ کوئی چیز حائضہ کو لگ جائے تو وہ ناپاک نہیں ہوتی،...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کہ کوئی چیز حائضہ کو لگ جائے تو وہ ناپاک نہیں ہوتی، یہ سختی اس امت میں نہیں ہے جیسا کہ یہودیوں کا نظریہ تھا۔ سیّدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ یہودیوں میں جب کوئی عورت حائضہ ہوجاتی تو وہ اس کے ساتھ کھانا پینا اور گھروں میں میل جول رکھنا چھوڑ دیتے تھے۔ صحابہ کرام نے نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی ﴿وَ یَسْئَلُوْنَکَ عَنِ الْمَحِیْضِ﴾ (البقرۃ: 2؍222) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان سے ہر طرح کا فائدہ اٹھا سکتے ہو، البتہ جماع وہم بستری نہیں کرسکتے۔“ (مسلم، رقم:302۔ سنن ابي داود، رقم: 258)
مسند اسحاق بن راھویہ 106