🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا عورت نے اگر بالوں کو مینڈیوں کی صورت میں باندھا ہو تو...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا عورت نے اگر بالوں کو مینڈیوں کی صورت میں باندھا ہو تو غسل جنابت میں انہیں کھولنا ضروری نہیں، لیکن اگر بال ڈھیلے ڈھالے باندھے ہوں یا کھلے ہوں تو بالوں کو اچھی طرح دھونا چاہیے۔
سیّدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں اپنے سر کے بالوں کو باندھ لیتی ہوں، تو کیا میں غسل جنابت کے لیے انہیں کھولوں؟ اور ایک روایت میں غسل حیض کا ذکر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں تمہیں صرف اتنا ہی کافی ہے کہ تم اپنے سر پر تین چلو پانی ڈال لو۔“ (مسلم، کتاب الحیض، رقم: 330)
اس میں غسل حیض کا بھی تذکرہ ہے۔ ایک اور روایت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے غسل حیض کے لیے مینڈیاں کھولنے کا حکم منقول ہے۔ (سلسلة الصحیحة، رقم: 188)
ان دونوں متعارض روایات کے درمیان امام صنعانی نے اس طرح تطبیق دی ہے کہ غسل حیض کے لیے مینڈیاں کھولنا مستحب ہے واجب نہیں۔ (سبل السلام: 1؍199)
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: جس حدیث میں مینڈیاں کھولنے کا حکم دیا گیا ہے، اس کا ظاہر تو وجوب پر ہی دلالت کرتا ہے۔ (فتح الباري: 1؍ 418)
مسند اسحاق بن راھویہ 107