🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : (1) مذکورہ احادیث سے معلوم ہوا قبر کا عذاب برحق ہے، اس لیے رسول اللہ صلی اللہ...
فوائد:
(1) مذکورہ احادیث سے معلوم ہوا قبر کا عذاب برحق ہے، اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں قبر کے عذاب سے پناہ طلب کیا کرتے تھے۔ ((اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ)) الخ
عذاب جس وجہ سے ہو رہا تھا فرمایا: ”وہ بڑے گناہ نہیں تھے“ اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ چھوٹے گناہ ہیں مطلب یہ کہ ان کے نزدیک یہ گناہ بڑے نہیں تھے وہ ان کو معمولی سمجھتے تھے یا مطلب یہ ہے کہ اگر وہ معمولی سی بھی احتیاط کرتے تو ان دونوں کاموں سے بچ سکتے تھے لیکن انہوں نے ان پر پرہیز نہ کیا۔ چغل خور کے متعلق ہے کہ وہ جنت میں داخل نہ ہوگا۔
(2).... پیشاب کرتے وقت پردہ نہیں کرتا تھا۔ سنن ابی داؤد کے الفاظ ہیں: ((لَا یَسْتَنْزِهُ مِنَ الْبَوْلِ)) ”پیشاب سے نہ بچتا تھا۔“ یہاں بھی یہی معنی مراد ہے۔ (ابوداود، رقم: 20)
معلوم ہوا پیشاب کے چھینٹوں سے بچنا چاہیے اور پردہ کرکے بیٹھنا چاہیے۔ پیشاب کے چھینٹوں سے نہ بچنا اور بے پردہ بیٹھ کر پیشاب کرنا عذاب قبر کا باعث ہے۔
مسند اسحاق بن راھویہ 119