حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : معلوم ہوا موذن کی تاحدِّ آواز معافی ہو جاتی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر...
فوائد:
معلوم ہوا موذن کی تاحدِّ آواز معافی ہو جاتی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر اس آدمی کے اتنے زیادہ گناہ ہوں جس جگہ پر اذان دے رہا ہے اور اس جگہ سے لے کر جہاں تک اذان کی آواز پہنچی ہے جو درمیان میں خلا ہے، اگر اس کے گناہ اتنے ہیں کہ اس خلا کو پورا کر دے تواذن کہنے کی برکت سے اللہ ذوالجلال وہ گناہ معاف کر دے گا، اور اسی طرح ہر سننے والی چیز اس کی تصدیق کرتی ہے۔ صحیح بخاری میں ہے:
((لَا یَسْمَعُ مدی صَوْتَ الْمُؤَذِّنِ جِنُّ وَلَا اِنْسٌ وَلَا شَئْیٌ اِلَّا شَهِدَ لَہٗ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ)) (بخاري، کتاب الاذان، رقم: 609)
”کیونکہ موذن کی آواز کو آخری حد تک جو جن، انسان اور کوئی اور چیز سنتی ہے تو قیامت والے دن وہ اس کے لیے گواہی دے گی۔“
حتیٰ کہ اس خوش نصیب کے لیے زمین بھی گواہی دے گی۔ جیسا کہ ارشاد باری ہے: ﴿یَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَا﴾ (الزلزال: 4).... ”اس دن زمین اپنی سب خبریں بیان کر دے گی۔“
ایک روایت میں ہے کہ (موذن کے لیے) اس کے ساتھ نماز پڑھنے والے کے برابر اجر ہے (مطلب یہ ہے کہ جو بھی اذان سن کر آئیں گے جتنا اجر نماز کا ان کو ملے گا ان کے برابر اس موذن کو بھی ہر بندے کے اجر کے برابر ثواب ملے گا) (صحیح ترغیب وترهیب: 1؍ 214)

مسند اسحاق بن راھویہ 141