حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے مسجد کی طرف باوضو پیدل جانے والوں کی فضیلت ثابت ہوتی ہے کہ اس...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے مسجد کی طرف باوضو پیدل جانے والوں کی فضیلت ثابت ہوتی ہے کہ اس عمل سے گناہ مٹتے ہیں اور درجات بلند ہوتے ہیں اور دوسری صحیح حدیث سے ثابت ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص جماعت والی مسجد کی طرف جائے تو (اس کا) ایک قدم گناہ مٹاتا ہے اور (دوسرے) قدم کی وجہ سے نیکی لکھی جاتی ہے۔“ ((ذَاهِبًا وَرَاجِعًا)) (صحیح ابن حبان، رقم: 2039۔ صحیح ترغیب وترهیب: 1؍241).... ”جاتے ہوئے (بھی) اور واپس آتے ہوئے بھی۔“
ایک دوسری حدیث میں ہے امام مسلم رحمہ اللہ نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک انصاری صحابی کے متعلق روایت نقل کی ہے جو کہ مسجد نبوی سے دور رہنے کے باوجود باجماعت نمازیں نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ادا کرتے تھے۔ انہوں نے بیان کیا کہ اس صحابی نے نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا: مجھے یہ پسند نہیں کہ میرا گھر مسجد کے پہلو میں ہو۔ بلا شبہ میں تو چاہتا ہوں کہ میرا مسجد کی طرف جانا اور اپنے گھر کی طرف لوٹتے ہوئے میرا پلٹ کر آنا تحریر کیا جائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (جواب میں) فرمایا: ((قَدْ جَمَعَ اللّٰهُ لَكَ ذٰلِكَ کُلَّهٗ۔)) (مسلم، کتاب المساجد، باب فضل کثره الخطا الی المساجد).... ”بے شک اللہ تعالیٰ نے یہ سب کچھ تمہارے لیے جمع کر دیا ہے۔“

مسند اسحاق بن راھویہ 144