🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : صحیح مسلم میں ہے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ...
فوائد:
صحیح مسلم میں ہے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب غزوۂ خیبر سے واپس لوٹ رہے تھے تو ایک رات، رات بھر چلتے رہے حتیٰ کہ جب نیند آنے لگی تو آپ آرام کے لیے اتر گئے اور بلال رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”آج رات ہمارا پہرہ دینا۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر بلال رضی اللہ عنہ کی آنکھیں بھی ان پر غالب آگئیں۔
(یعنی سو گئے) اور وہ اپنے اونٹ سے ٹیک لگائے ہوئے تھے۔
چنانچہ نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم جاگے نہ بلال اور نہ کوئی اور صحابی حتیٰ کہ جب انہیں دھوپ لگی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے پہلے جاگنے والے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھبرائے اور فرمایا: اے بلال! انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے بھی اسی چیز نے پکڑ لیا جس نے آپ کو پکڑا۔ میرے ماں باپ آپ پر قربان، پھر وہاں سے چل دئیے (اور کچھ دور جا کر اترے) تب آپ نے وضو کیا اور بلال کو حکم دیا تو انہوں نے نماز کے لیے اقامت کہی اور آپ نے انہیں فجر کی نماز پڑھائی۔ (مسلم، کتاب المساجد، رقم: 680)
معلوم ہوا اگر آدمی نماز کے وقت سے سویا رہ جائے تو جب اٹھے اس وقت نماز ادا کرلے، تاخیر کا کوئی گناہ نہیں ہوگا، جبکہ ایسا عملاً نہ ہو۔
ایک دوسری حدیث میں ہے نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا اگر کوئی شخص نماز پڑھنا بھول جائے یا سو جائے (تو کیا کرے؟) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب یاد آئے اسی وقت نماز پڑھ لے۔“ (مسلم، کتاب المساجد، رقم: 684)
مسند اسحاق بن راھویہ 145