حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا امام کو مختصر جماعت کروانی چاہیے۔ مختصر کا مطلب یہ ہے کہ...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا امام کو مختصر جماعت کروانی چاہیے۔ مختصر کا مطلب یہ ہے کہ قرائت میں زیادہ طوالت، رکوع وسجود اور تشہد میں بہت زیادہ اذکار ودعاؤں سے اجتناب کرے۔
صحیح بخاری میں ہے سیدنا ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں فجر کی نماز میں تاخیر کر کے اس لیے شریک ہوتا ہوں کہ فلاں صاحب فجر کی نماز بہت طویل کر دیتے ہیں، اس پر آپ اس قدر غصہ ہوئے کہ میں نے نصیحت کے وقت اس دن سے زیادہ غضبناک آپ کو کبھی نہیں دیکھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگو! تم میں بعض لوگ (نماز سے لوگوں کو) دور کرنے کا باعث ہیں، پس جو شخص امام ہو اسے ہلکی نماز پڑھنی چاہیے، اس لیے کہ اس کے پیچھے کمزور، بوڑھے اور ضرورت والے سب ہوتے ہیں۔“ (بخاري، کتاب الاذان، رقم: 704)
جب اکیلا ہو تو آدمی جتنی چاہے لمبی نماز پڑھ سکتا ہے جیسا کہ (بخاري، رقم: 703۔ مسلم، رقم: 467) سے ثابت ہے۔

مسند اسحاق بن راھویہ 156