حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا قبروں پر مسجدیں بنانا جائز نہیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا قبروں پر مسجدیں بنانا جائز نہیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوئے تو آپ کی بعض ازواج مطہرات نے ایک گرجے کا ذکر کیا جسے انہوں نے حبشہ میں دیکھا تھا۔ سیدہ ام سلمہ اور سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہما دونوں حبش کے ملک میں گئی تھیں۔ انہوں نے اس کی خوبصورتی اور اس میں رکھی گئی تصاویر کا بھی ذکر کیا۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر اٹھایا اور فرمایا: ”ان لوگوں میں جب کوئی نیک آدمی فوت ہوتا ہے تو یہ اس کی قبر پر مسجد بنا لیتے، پھر اس کی تصویر اس میں رکھ دیتے۔ یہی اللہ تعالیٰ کے نزدیک مخلوق میں سے بدترین لوگ ہیں۔“ (بخاري، رقم: 1341۔ مسلم، رقم: 528)
ایک دوسری روایت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان مذکور ہے کہ ”بے شک بدترین لوگ وہ ہیں جن پر قیامت قائم ہوگی اور جو قبروں کو مسجد یں بنا لیتے ہیں۔“ (احکام الجنائز: ص 278۔ صحیح ابن حبان، رقم: 340)
امام صنعانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: قبروں کو مساجد بنا لینے میں یہ دونوں مفہوم ہی شامل ہیں۔ (1).... قبروں کی طرف رخ کر کے نماز پڑھنا۔ (2).... قبروں پر (مساجد بنا کر) نماز پڑھنا۔ (سبل السلام: 1؍ 214)
علامہ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ قبروں کو مسجدیں بنانے میں تین امور شامل ہیں: (1).... قبروں کی طرف رخ کر کے نماز پڑھنا۔ (2).... قبروں پر سجدے کرنا۔ (3).... قبروں پر مسجدیں بنانا۔ (احکام الجنائز وبدعها: ص279)

مسند اسحاق بن راھویہ 166