حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے سورۂ فاتحہ کی فضیلت کا اثبات ہوتا ہے کہ جو آدمی نماز میں اس...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے سورۂ فاتحہ کی فضیلت کا اثبات ہوتا ہے کہ جو آدمی نماز میں اس سورت کی تلاوت کرتا ہے، اللہ ذوالجلال اس خوش نصیب پر مہربان اور راضی ہوتا ہے کہ اس کے ہر جملے کا جواب اللہ ذوالجلال دیتا ہے۔
مذکورہ حدیث قدسی کے ابتدائی الفاظ میں اللہ ذوالجلال نے فرمایا ہے کہ میں نے اپنے اور اپنے بندے کے درمیان نماز کو آدھا آدھا تقسیم کر لیا ہے۔ حالانکہ رکوع، سجدہ، جلسہ استراحت، قومہ کے متعلق یہ نہیں فرمایا کہ میں نے اپنے اور اپنے بندے کے درمیان تقسیم کر لیا۔ اور اسی طرح تکبیر تحریمہ، ثنا، تسبیحات، قومہ کی دعائیں وغیرہ کے متعلق یہ نہیں فرمایا کہ میں جواب دیتا ہوں صرف سورۂ فاتحہ کے متعلق ہی فرمایا کہ میں جواب دیتا ہوں۔ اسی لیے بعض مفسرین نے سورۂ فاتحہ کا نام ’سورۂ المناجات‘ رکھا ہے۔
((سُوْرَۃُ الْمُنَاجَاتِ لِاَنَّ الْعَبْدَیُنَا جِیْ فِیْهَا رَبَّهٗ۔)) (الاتقان فی علوم القران: 1؍ 53)
معلوم ہوا ہر نمازی کو سورۂ فاتحہ ہر طرح کی نمازوں میں پڑھنا از حد ضروری ہے۔

مسند اسحاق بن راھویہ 167