🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : ایک دوسری حدیث میں ہے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی مکرم صلی...
فوائد:
ایک دوسری حدیث میں ہے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسے لوگوں پر اللہ ذوالجلال کو تعجب ہوگا جو جنت میں داخل ہوں گے، حالانکہ دنیا میں اپنے کفر کی وجہ سے وہ بیڑیوں میں تھے۔“ (بخاري، رقم: 3010)
مذکورہ بالا احادیث کا مطلب یہ ہے کہ مجاہدین کافر قیدیوں کو زنجیروں اور بیڑیوں میں جکڑ کر دارالاسلام میں لائیں گے، پھر وہ قیدی دائرہ اسلام میں داخل ہو کر جنت کے حقدار بن جائیں گے۔ پہلی روایت میں ہے کہ زنجیروں میں جہنم سے نکال کر جنت کی طرف لایا جائے گا۔ اس کا یہ بھی مفہوم ہو سکتا ہے کہ یہ لوگ اپنے کفریہ اعمال کی وجہ سے جہنم کی طرف جانے والے تھے تو مسلمانوں نے جہاد کیا، ان کو قیدی بنا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا اور وہ جنت میں چلے گئے۔
یہ بھی معلوم ہوا کہ کافروں کو قید کرنے کے بعد اسلام کی تعلیمات اور اس کی اہمیت وافادیت سے آگاہ کرنا چاہیے۔
مسند اسحاق بن راھویہ 169