حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کہ اٹھتے وقت دو سجدوں کے درمیان تکبیر کہنی چاہیے۔ ایک دوسری...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کہ اٹھتے وقت دو سجدوں کے درمیان تکبیر کہنی چاہیے۔ ایک دوسری حدیث میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو تکبیر کہتے، پھر جب رکوع کرتے تو تکبیر کہتے، جب رکوع سے اپنی کمر اٹھاتے تو ”سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهٗ“ کہتے، پھر سیدھے کھڑے ہو کر ”رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ“ کہتے، پھر جب سجدے کے لیے جھکتے تو تکبیر کہتے، پھر جب (سجدے سے) اپنا سر اٹھاتے تو تکبیر کہتے، پھر جب (دوسرا) سجدہ کرتے تو تکبیر کہتے، پھر جب (دوبارہ سجدے سے) سر اٹھاتے تو تکبیر کہتے، پھر اپنی ساری نماز میں اسی طرح کرتے جاتے۔ پھر جب دوسری رکعت کے بعد تشہد بیٹھ کر کھڑے ہوتے تو تکبیر کہتے۔ (صحیح بخاري، رقم: 786۔ مسلم: 392۔ سنن ابي داود، رقم: 738۔ ابن حبان، رقم: 1767)

مسند اسحاق بن راھویہ 170