🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ بالاحدیث سے معلوم ہوا رکوع وسجود کا مکمل نہ کرنا چوری ہے اور جو رکوع وسجود...
فوائد:
مذکورہ بالاحدیث سے معلوم ہوا رکوع وسجود کا مکمل نہ کرنا چوری ہے اور جو رکوع وسجود مکمل نہیں کرتا ایسے انسان کی نماز بھی باطل ہے۔
جیسا کہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو دیکھا جو رکوع وسجود مکمل طور پر نہیں کر رہا تھا، آپ رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: تم نے نماز ہی نہیں پڑھی اور اگر تم مر گئے تو تمہاری موت اس سنت پر نہیں ہوگی۔ جس پر اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پیدا کیا تھا۔ (بخاري، کتاب الاذان، رقم: 791) معلوم ہوا رکوع اور سجدہ اطمینان سے کرنا چاہیے۔
مسند اسحاق بن راھویہ 174