🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث میں شہادتین کا تذکرہ نہیں ہے۔ چونکہ شہادتین نماز میں ہی داخل ہیں اور وہی...
فوائد:
مذکورہ حدیث میں شہادتین کا تذکرہ نہیں ہے۔ چونکہ شہادتین نماز میں ہی داخل ہیں اور وہی آدمی نماز پڑھتا ہے جو اللہ تعالیٰ کی الوہیت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت پر ایمان رکھتا ہو، اس لیے ان کو الگ سے ذکر نہیں کیا گیا، دوران نماز مسجد حرام اور کعبہ کی طرف رخ کرنے کی قید لگا کر اہل کتاب وغیرہ کی نمازوں کو غیر معتبر قرار دیا۔ جیسے کسی کا ذبح شدہ جانور کھانے سے توقف کرنے کا تعلق عادات سے ہے اسی طرح یہ عبادات میں سے بھی ہے۔
یہ بھی سوال پیدا ہوتا ہے کہ زکوٰۃ اور حج کا تذکرہ کیوں نہیں ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ ہر کسی پر فرض نہیں ہوتے، اللہ اور اس کے رسول کے ذمہ سے مراد اسلام کی وجہ سے مسلمانوں کو نصیب ہونے والی برکات ہیں: مثلاً جان کی ضمانت، مال کی ضمانت، عزت کا تحفظ وغیرہ۔
مسند اسحاق بن راھویہ 176