حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے اوّل وقت میں نماز ادا کرنے کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔ بعض احادیث میں...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے اوّل وقت میں نماز ادا کرنے کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔ بعض احادیث میں ایمان باللہ کو سب سے افضل عمل اور بعض میں صدقہ کو افضل عمل قرار دیا گیا ہے۔ علماء نے اس طرح تطبیق دی ہے کہ بدنی عبادات میں افضل عمل نماز ہے۔ قلبی عبادات میں افضل عمل ایمان باللہ ہے۔ مالی عبادات میں افضل عمل صدقہ ہے۔ دوسری احادیث سے ثابت ہے کہ نماز عشاء اوّل وقت میں نہیں بلکہ تاخیر سے پڑھنا افضل ہے، جیسا کہ سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک رات نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز عشاء میں اتنی تاخیر کردی کہ رات کا اکثر حصہ گزر گیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر نکلے اور نماز پڑھی اور فرمایا: ”یہ اس نماز کا وقت ہے اگر مجھے اس بات کا خدشہ نہ ہوتا کہ میں اپنی امت پر مشقت ڈال دوں گا تو میں اس کا یہی وقت مقرر کردیتا۔“ (مسلم، کتاب المساجد ومواضع الصلاة، رقم: 638)

مسند اسحاق بن راھویہ 183