🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کہ اذان کا جواب دینا مسنون ہے۔ دوسری حدیث میں ہے :...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کہ اذان کا جواب دینا مسنون ہے۔ دوسری حدیث میں ہے:
((اِذَا سَمِعْتُمُ النِّدَاءَ فَقُوْلُوْا مِثْلَ مَا یَقُوْلُ الْمُؤَذِّنُ۔)) (بخاري، کتاب الاذان، رقم: 611) .... ”جب تم اذان سنو تو اسی طرح کہو جیسے کہ مؤذن کہتا ہے۔“
صحیح مسلم میں ہے: ”حَیَّ عَلَی الصَّلَاةِ“ اور ”حَیَّ عَلَی الْـفَلَاحِ“ کی بجائے ”لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ“ کہے اور اس روایت میں ہے کہ جو اذان کا جواب دے گا وہ جنت میں داخل ہوگا۔ (مسلم، کتاب الصلاۃ، باب استحباب القول مثل قول المؤذن، رقم: 385)
مسند اسحاق بن راھویہ 186